روحانی علاج کے طریقے


روحانی علاج کے چار مشہور طریقےہیں۔

۔(۱) وظائف

وظیفے سے مراد صرف پڑھنے والا عمل ہوتا ہے۔ جس عمل کو پڑھ کر دعا مانگی جائے، وہی ’’وظیفہ‘‘ کہلاتا ہے۔ وظیفہ کوئی بھی کلام ہو سکتا ہے۔ قرآن، حدیث، اسماء الحسنیٰ، اسماء النبی، درود شریف، قصیدے، دعائیں اور مختلف زبانوں کے منتر وغیرہ۔ لکھنا، دم کرنا یا کسی اور ذریعے سے اس عمل کا کوئی استعمال نہیں ہوتا۔

 ۔(۲) تعویذات

اس سے مراد کلام یا نقش کو لکھ کر استعمال کرنا ہے۔ مثلاً تعویذکو لکھ کر بند کر کے پہنا جائے، رکھا جائے، لٹکایا جائے، دبایا جائے وغیرہ ۔ اگر لکھ کر دھو کر پلایا جائے تو وہ تعویذات میں شامل نہیں کیا بلکہ عملیات میں شامل ہوگا۔

۔(۳) عملیات

عملیات ایک بڑا موضوع ہے اور اس میں وظائف اور تعویذات بھی شامل ہوتے ہیں۔ چونکہ ہم نے الگ سےوظائف اور تعویذات کو بیان کیا ہے، اس لیے عملیات سے مراد روحانی علاج کے تمام طریقے ہیں علاوہ وظائف اور تعویذات (جن کی تفصیل اوپر در ج کی جا چکی ہے)۔ عملیات میں پڑھ کر یا لکھ کر باقاعدہ استعمال کیا جا تا ہے جیسے دم کرنا، پینا، چھڑکنا، جلانا،غسل کرنا، دھونی دینا، چراغ میں جلانا،ھانڈی میں جلانا وغیرہ وغیرہ۔

 ۔(۴)روحانی معالجین کی خدمات

اس سے مراد یہ ہے کہ روحانی معالج مریض کو دم کرے۔ اس کے لیے باقاعدہ عمل کرے، راتوں کو پڑھائیاں کرے اور ضرورت پڑنے پر غیبی مخلوق کی معاونت حاصل کرے۔
دم روزانہ کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے یا وقفہ کے ساتھ۔ یہ روحانی معالج کی اپنی رائے ہوتی ہے۔ مریض پر دم سامنے بھی کیا جاتا ہے اور بذریعہ فون دنیا کے کسی کونے میں بھی دور بیٹھے مریض کو کیا جاتا ہے۔

میں روحانی علاج کے طریقے"ruhanidoctor.com"

میں تین طریقوں سے روحانی علاج کیا جاتا ہے۔ "ruhanidoctor.com"

۔(۱) مریض کے کرنے والا

اس طریقے میں مریض نے ساری محنت کرنی ہوتی ہے۔ وظیفہ پڑھنا، تعویذ لکھنا، عمل کو استعمال کرنا۔ ویب سائٹ پر بیماریوں کے لحاظ سے کئی روحانی علاج دیے گئے ہیں۔ سب کی عام اجازت ہے۔ ھدیہ کوئی نہیں، صرف یہی گذارش ہے کہ اپنی دعاؤں اور ایصال ثواب میں ہمیں، ہمارے ادارے کو، ہمارے مرحومین اور معاونین (انس و جن) کو یاد رکھیں۔ اور صدقہ جاریہ سمجھتے ہوئے ان اعمال کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔

۔(۲) تیار روحانی علاج

بیماریوں کے لحاظ سے کئی طرح کے تیار روحانی علاج ہمارے ادارے میں دستیاب ہیں۔ کچھ فی سبیل اللہ ہیں اور کچھ کا ھدیہ لیا جاتا ہے۔ ویب سائٹ پر ان کی تفصیل لکھی ہوئی ہے۔ فی سبیل اللہ روحانی علاج منگوانے کے جو اصول درج ہیں، ان میں اگر کوئی پورا نہ اترتا ہو تو ان سے معذرت۔ اور جو ھدیہ والے ہیں، ان میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوگی۔
مفت روحانی علاج لینے یا منگوانے کے اصول:
۔۱) مریض خود رابطہ کرے اور اپنا مسئلہ بتائے ۔ اگر مجبوری ہو تو مریض کی نگہداشت اور دیکھ بھال کرنے والا رابطہ کرے۔ دیگر تمام افراد(چاہے مریض سے جو مرضی رشتہ ہو) سے معذرت۔
۔۲) ایک وقت میں صرف ایک ہی بیماری کا علاج لیا یا منگوایا جائے۔
۔۳) علاج منگوانے کا تمام خرچہ مریض کو ادا کرنا ہوگا۔

۔
۴) ؟؟
۔۵) ؟؟

۔(۳) روحانی معالج کی خدمت

اگر کوئی مریض یہ چاہے کہ روحانی معالج سے دم کروائے، عمل کروائے تو وہ ہماری روحانی علاج گاہ رابطہ کرکے معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ جس بھی روحانی معالج کی خدمات حاصل کرنی ہوں، اس روحانی معالج سے مریض خود رابطہ کرے اور تمام معاملات خود طے کرے۔ اس سلسلے میں ادارہ صرف روحانی معالج کا رابطہ نمبر دے گا۔ نیز اس بارے میں کسی قسم کی کوئی ذمہ داری ادارے کی نہیں ہوگی۔
 


کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں، روحانی علاج گاہ،
دارالعمل چشتیہ، لاہور، پاکستان  -- 2020

مریض لاگ ان

login
logout

Forgot your password
Register for Free