روحانی علاج گاہ، دار العمل چشتیہ، لاہور، پاکستان کا ذیلی شعبہ ہے جو صرف جسمانی بیماریوں کے روحانی "ruhanidoctor.com" علاج کے بارے میں مریضوں کی رہنمائی اور روحانی علاج کے لیے ہے۔ سر سے لے کر پاؤں تک جسم کے تمام حصوں کے امراض ،چھوٹے سے لے کر بڑے امراض ، عام سے لے کر مہلک اور جان لیوا امراض کے علاج کے بارے میں اس شعبہ میں رہنمائی دی جاتی ہے۔
روحانی ڈاکٹر سے مراد یہ نہ لی جائے کہ یہاں کوئی باقاعدہ ڈاکٹر یا حکیم موجود ہے جو مریض کی رپورٹس دیکھ کر علاج کا فیصلہ کرے گا۔ رپورٹس اور بیماری کے بارے میں معلومات آپ کے ڈاکٹر یا حکیم دیں گے۔ جو بیماری ہو، اس کے طبی علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج کریں تاکہ بہت جلد فائدہ ہو۔ اگر کوئی بیماری کی معلومات حاصل کرنے کے بعد طبی علاج نہ کرے اور صرف روحانی علاج کرے تو یہ مریض کی اپنی مرضی ہے۔ ہماری رائے یہی ہے کہ طبی علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج کیا جائے اور اگر طبی علاج چھوڑنا ہو تو آہستہ آہستہ چھوڑا جائے۔ روحانی ڈاکٹر سے مراد صرف روحانی معالج ہے۔ اس کی وضاحت اس لیے کی گئی ہے تاکہ اس بارے میں کوئی غلط فہمی نہ ہو۔
روحانی علاج کا ایک بہت بڑا فائدہ اورخاصیت ہے، جو دیگر معروف طریقہ علاج میں نہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ اس میں ’’ہر مرض‘‘ کے لیے کئی طرح کے روحانی علاج موجود ہیں۔ دنیا میں کوئی ایسی دوائی نہیں جو ہر مرض کے لیے دی جائے سوائے روحانی علاج کے طریقوں کے۔ اس ویب سائٹ میں ’’ہر مرض‘‘ کے لیے بھی کئی طرح کے روحانی علاج دیے گئے ہیں۔
دار العمل چشتیہ کے شعبہ’’ روحانی علاج گاہ‘‘ کی بنیاد 1996 میں حضرت اقدس ولی کامل شیخ العاملین حضرت مولانا محمد امان اللہ نقشبندی نور اللہ مرقدہ کی دعاؤں اور سرپرستی میں رکھی گئی۔ الحمد للہ! 1996سے یہ شعبہ تاحال بلا تفریق مذھب و مسلک، عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ کئی روحانی معالجین اس شعبے میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور دے رہے ہیں۔الحمد للہ!ایک کثیر تعداد میں اندرون اور بیرون ملک سائلین اور روحانی مریض فیض یاب ہو چکے ہیں۔
ہر قسم کی مصیبتوں و پریشانیوں سے نجات، روحانی و جسمانی بیماریوں سے شفاء، جائز مقاصد کے حصول اور حاجتوں کے پورا ہونے کے لیے انتہائی زود اثر اور تیر بہدف قرآن کریم، حد یث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، بزرگانِ دین، علمائے کرام اور ماہرین فنِ عملیات کے مستند، انمول و مجرب عملیات و تعویذات کو بروئے کار لاتے ہوئے روحانی رہنمائی اور روحانی علاج کیا جاتا ہے۔ نظرِبد، جادو اور جنات کے متاثرہ مریضوں کی روحانی علاج کے ساتھ ساتھ مکمل رہنمائی بھی کی جاتی ہے تاکہ آئندہ مبتلا نہ ہوں۔ ضرورت کے تحت ان کو کچھ اعمال کی اجازت دی جاتی ہے اور ریاضت بھی کروائی جاتی ہے۔ روحانی علاج گاہ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں
 www.darulamal.org/ruhaniilajgah
 


کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں، روحانی علاج گاہ،
دارالعمل چشتیہ، لاہور، پاکستان  -- 2020

مریض لاگ ان

login
logout

Forgot your password
Register for Free